سوات(سوات نیوز) وزیراعلی محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید سوات پہنچ گئے۔وزیراعلی محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید نے سیدوشریف ہسپتال میں کورونا وائرس کی تشخیص کی جدید لیبارٹری کا افتتاح کردیا، جدید لیبارٹری سے ملاکنڈ ڈویژن کی تمام اضلاع کے لوگ مستفید ہونگے،وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کہ کورونا وائرس کی جدید لیبارٹری میں ہر 6 گھنٹے میں 46 ٹسٹ کرانے کی صلاحیت موجود ہےاس موقع پر وزیراعلی محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید نے پی ٹی ڈی سی میں قائم ائسولیشن سنٹر کا دورہ بھی کیاوزیراعلی محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید کے ہمراہ صوبائی وزیر محب اللہ خان ، ڈاکٹر امجد علی اور چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان بھی موجود ہے۔
915 total views, no views today
Comments



