سوات(سوات نیوز)وزیراعلیٰ محمد خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سوات میں کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری کا افتتاح کردیا ، اب مالاکنڈڈویژن کے کورونا ٹیسٹ سوات میں کئے جائیں گے، ایک روزہ دورہ پر وزیر اعلیٰ محمود خان اور مراد سعید سوات پہنچ گئے تو ان کو سوات میں کورونا وائرس سے متعلق انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہ سوات میں ٹیسٹنگ لیب نے کام شروع کردی اہے، انہوں نے کہا کہ لاکڈاون کا مقصد عوام کو تحفظ فراہم کرینا ہے، تاکہ اس وبا پر قابو پایا جاسکیں، انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سہولت کیلئے بعض کاروبار کھول رہے ہیں، اب تک صوبے کے عوام کیلئے 13 ارب روپے کا پیکج فراہم کرچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنا اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہیں، وزیر اعلیٰ محمود خان ککا کہنا ہے لاک ڈاون سے سفید پوش اور مڈل کلاس کے لوگ متاثر ہوگئے ہیں، ان کی ریلیف کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے
738 total views, no views today



