سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل مٹہ کے گاون ڈیران پٹئی میں جنگلی چیتے نے بھیڑ بکریوں پر حملہ کردیا، 24 بھیڑ ہلاک ، مالک مویشی خانزادہ کا کہنا ہے کہ میرے تقریبا 60 کے قریب بھیڑبکریاں چراگاہ میں چررہے تھے کہ اچانک جنگلی چیتے نے میرے بھیڑ پر حملہ کردیا اوراس میں 24 کو ہلاک کردیا
مالک مویشی خانزادہ نے کہا کہ میرے یہی اثاثہ ہے باقی میرا کوئی اثاثہ نہیں ہے، حکومت میرے ساتھ تعاون کریں ۔میرا تقریبا 6 لاکھ روپے نقصان ہواہے، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بقایا بھیڑ بکریاں واپس لائی ہے،
خانزادہ نے محکمہ جنگلی حیات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ میرے ساتھ مالی تعاون کریں ۔
1,197 total views, no views today
Comments



