سوات(سوات نیوز)سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ ، تقریبا 250 سے زائد خاندان مبینہ طورپر کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ،
محکمہ صحت سوات کے مطابق اج سے چار دن قبل زمرد کان محلہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا اس کے ماں باپ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو ایا تھا، اور تین دن میں اس ایک ہی گھرانہ سے تین جنازے اٹھے تھے، جس میں سینکٹروں لوگوں نے شرکت کی تھی ، شرکت کرنیوالوں میں مقامی ایم پی اے ، سابقہ ناظمین بھی شامل تھے۔
محکمہ صحت سوات کے مطابق ایک ہی گھرانہ کے چھ افراد میں کورونا پازیٹیو ایا ہے، اور ان تین دنوں میں تقریبا مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر سے 250 کے قریب خاندانوں نے شرکت کی تھی ،جس سے پورا مینگورہ شہر متاثرہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔
مقامی ایم پی اے اور ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان کے مطابق میں فاتحہ خوانی کیلئے گیا تھا تاہم اس وقت ٹیسٹ رپورٹ سامنے نہیں ائے تھے، اب میری عوام سے گزارش ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنا ئیں اور جن لوگوں نے نماز جنازہ یا فاتحہ خوانی میں شرکت کی تھی وہ خود کو قرنطینہ کرلیں اور باقی گھروالوں سے خود کو الگ رکھیں ۔اگر کسی کو کسی قسم کی شکایات محسوس ہوں تو وہ فوری طورپر محکمہ صحت کو اطلاع دیں۔
977 total views, no views today



