بریکوٹ ، پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے صدر انجینئر شرافت علی نے کہا ہے کہ پارٹی چیرمین نے سانحہ پشاور رونما ء ہونے کے بعد دھرنا ختم کر کے اچھا اقدام اٹھایا ۔پشاور سانحہ جس میں معصوم بچوں کو جس بے دردی سے شہید کئے گئے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہے اس سانحے پر پوری قوم افسردہ ہے ۔عمران خان نے صوبہ خیبر پختون خواہ میں ہفتے میں تین دن کے قیام سے صوبے میں تبدیلی آجائے گی اور ان کا یہ فیصلہ وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کو ایک اخبار ی بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیرمین عمران خان صوبہ خیبر پختون خواہ میں تین دن کی موجودگی بہت اہمیت کی حامل ہے ان کے اس فیصلے پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔پارٹی کے قومی اور صوبائی ممبر ان جنہوں نے فاروڈ بلاک کے ذریعے حکومت کو بلیک میل کیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ ان لوگوں کا احتساب ہو تاکہ ائندہ کے لئے کوئی بھی ممبر پارٹی آئین اور قائد کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی جرات نہ کرے اور صوبے کے 72تحصیلوں کے صدور کا ایک اجلاس بلایا جائے جس میں وہ پارٹی چیرمین عمران خان کو صوبائی حکومت کی کارکردگی اور تمام تر موجودہ اصلی صور ت حال کو تفصیلی بیان کر سکے کیونکہ اب بھی کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جو پارٹی کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
672 total views, 2 views today