سوات (سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں عوام کی بہتر صحت کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں ایم این اے گل ظفر خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ملاقات میں ملاکنڈڈویژن میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور ضروری فیصلے کئے گئے فضل حکیم خان نے کہا کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات اور ریلیف پہنچانا ہمارا مشن ہے اس تکلیف کے وقت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ساتھ ہے عوام کی بھرپورحوصلہ افزائی کرینگے انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام مستحق افراد کیلئے اس تکلیف دہ موقع پر امید کی کرن ہے اس کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے ثابت کردیا کہ وہ غریبوں کے خیرخواہ ہیں۔
556 total views, no views today



