سوات(سوات نیوز)سوات میں دس سالہ بچہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگیا ، محکمہ صحت سوات کے مطابق دس سالہ جنید سکنہ بحرین گاوں اریانئی نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے اور وہ صحت یاب ہوگیا ہے
محکمہ صحت سوات کے مطابق دس سالہ بچہ جنید تقریبا چودہ دن قبل بیمارہو گیا تھا اور اس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو ایا تھا، جس کے بعد ان کی مکمل علاج کی گئی ۔ جس کے بعد اج ان کا کورونا وائرس نیگیٹیو ایا ہے اوروہ مکمل صحت یاب ہو گیا ہے ۔
666 total views, no views today
Comments



