مینگورہ ، قانون تحفظ صارفین ملاکنڈ ڈویژن کے جج محمد عاد ل خان نے ڈسٹرکٹ کورٹس مینگورہ کا دورہ کیا ، بارروم میں وکلا ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے قانون تحفظ صارفین کے تحت سہولتیں دی جائی گی ، جہا ں کہی اب کو کوتاہی ، کمزوری نظر آئی تو ان کی نشاندہی کریں انشاء اللہ دور کرنے کی کوشش کریں گے ، تحفظ صارفین کے عدالت کو درپیش مشکلات کو بھی جلد ختم کردیا جائیگا ، اس موقع پر پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے صدر فضل غفور ایڈوکیٹ اور ڈسٹرکٹ بار سوات کے صدر محمد ظاہر خان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر شمشیر علی میرخانخیل ایڈوکیٹ ، قاضی ہدایت اللہ ایڈوکیٹ اور دوسری وکلاء نے بھی عوام کو درپیش مسائل کے نشاندہی کرلی ، جس پر فاضل عدالت کے جج محمد عادل خان نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد یہ مسائل حل ہوجائیں گے ، وکلاء کا تعاون انتہائی ضروری ہے ۔
826 total views, no views today


