سوات(سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ملک کے مختلف حصوں میں پھنسنے والے تبلیغی جماعت کے حضرات سوات کے رہائشیوں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کے خیریت دریافت کی اور مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت آپ کے جذبے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مختلف قرنطینہ سنٹرز میں آپ کی قیام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے آزمائش کی اس گھڑی میں
ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے،ہمارا اتحاد اور عزم اس موذی مرض کوشکست دے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے خصوصی ہدایت پر وہ خود ملک کے مختلف مراکز میں موجود تبلیغی حضرات کے فہرستیں تیار کررہے ہیں تاکہ تبلیغی حضرات کیلئے بہتر انتظامات کئے جائے اور گھروں کو واپسی یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن خصوصاً سوات کے عوام دراصل میرا خاندان ہے اور خاندا ن کے ایک فرد کے انگلی میں بھی درد ہوتا ہے تو مجھے تکلف ہوتی ہے ریاست ماں جیسی ہوتی ہے جن کااولین فرض عوام کی جان ومال کا تحفظ ہے اسلئے اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور رہونگا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے دیگر حصوں میں سوات سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت کے جتنے بھی تبلیغی حضرات مختلف صوبوں میں موجود ہیں ان کو حکومت کی طرف سے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور آنے والے دنوں میں بھی فراہم کی جائیں گی یہ ہمارے بھائی ہیں اور دین اسلام کی خدمت کے عظیم جذبے کے ساتھ اپنے گھروں سے نکلے ہیں حکومت اُن کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گی اور ان کا بھر پور خیال رکھا جائے گا اور ان کو محفوظ اور باعزت طریقے سے اُن کے علاقوں تک پہنچانے کا مناسب انتظام کیا جائے گایاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر تبلیغی جماعت کے حضرات کی فہرستیں تیار کرنے اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک موبائل نمبر جاری کیا تھا جس پر تبلیغی حضرات اپنے مشکلات سے انہیں آگاہ کررہے ہیں جس پر فضل حکیم خان فوری طور پر احکامات جاری کررہے ہیں۔
932 total views, no views today



