سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزو گمکوٹ میں فائرنگ کرکے دو خواتین قتل کردیئے ، شموزو پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ، لاشیں بریکوٹ ہسپتال منتقل ، پولیس سٹیشن شموزو کے مطابق گاون گمکوٹ میں گھر کے سربراہ نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور بھابھی قتل کردیا ہے، قتل ہونے والے خواتین کو پوسٹ مارٹم کیلئے بریکوٹ سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مبینہ طورپر 30 بور پستول سے فائرنگ کی ، پولیس کے مطابق فائرنگ گھریلوں تنازعہ معلوم ہورہا ہے، پولیس کے مطابق علاقہ میں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں، پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ کیخلاف ایف ائی ار درج کرلی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
1,870 total views, no views today
Comments



