سوات(سوات نیوز)ملاکنڈ ڈویژن میں رمضان المبارک کیلئے پولیس کا جامع پلان کا اعلان، ڈویژن بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی کھڑی نگرانی،مساجد اور اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم، کورونا پروٹوکول کی پابندی اورچوبیس گھنٹے گشت کو یقینی بنانے کی ہدایات، نماز تراویح اور سحری کے اوقات میں بھی عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے سمیت منظم گشت بڑھانے کی ہدایت، گزشتہ روز ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن کے اٹھوں اضلاع میں رمضان المبارک کیلئے جامع سیکورٹی پلان کا اعلان کرتے ہوئے تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور ایس ڈی پی او ز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیئے اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کی جان و مال کی تحفظ اور کورونا پروٹوکول پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی اس موقع پر انہوں نے تمام اضلاع میں خارجی و داخلی راستوں کی نگرانی مزید سخت کرنے، 24گھنٹے گشت کو یقینی بنانے اور تمام اہم شاہراہوں اور چوکوں سمیت مارکیٹوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کا حکم دیا اور خاص کر باجوڑ اور افغانستان کے با ڈرزاور ایلم کی پہاڑی پر خصوصی دستے تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ رمضان المبارک میں سحری اور افطار ی کے دوران پولیس کو منظم گشت اور سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار تعینات کرنے اور مساجد میں نماز تراویح کے اوقات میں کورونا پروٹوکول پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر سوات سمیت تمام اضلاع کے بازاروں میں رش کو کم کرنے اور افطاری کے اوقات میں اس بات کا مکمل خیال رکھا جائے گا جبکہ ٹریفک پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی جائیگی تاکہ ٹریفک کا رش بھی زیادہ نہ ہوانہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے سدباب کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور مساجد میں آنے والے نمازیوں کو خصوصی طور پر کورونا پروٹوکول کی پابندی کرنے کی اپیل کریں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ رمضان المبارک میں پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور اپنے ارد گرد سماج دشمن عناصر پر کھڑی نظر رکھیں اور پولیس کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کیلئے دکانیں کھولنے کے لئے جس شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے تاجر برادری اسمیں پولیس کا ساتھ دیں اور ٹائم ٹیبل کے مطابق اپنا کاروبار جاری رکھیں جبکہ دکانوں میں ہینڈ سنیٹائزر اور ماسک کا اہتمام ضرور کریں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکیں اور تاجر برداری بھی اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔
732 total views, no views today



