مینگورہ(سوات نیوز)عوامی ویلفیئرسوسائٹی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسمین گل نے کہاکہ ہے کہ ملیریاسے بچاؤ کیلئے حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کرنا چاہئے کیونکہ یہ ایک خطرناک بیماری ہے جو مچھرکے کاٹنے سے پھیلتی ہے،عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں لاکھوں افراد ملیریا کا شکار ہورہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر یاسمین گل جوممبرسی سی ایم بھی ہے نے مزیدکہاکہ ملیریا سے متاثرہ افراد میں زیادہ ترتعدادخواتین اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی ہے،ہمارے صوبے میں گلوبل فنڈ کے تعاؤن سے ملیریا کی روک تھام کیلئے کام ہورہاہے اور اس سلسلے میں چودہ اضلاع میں کام جاری ہاہے،انہوں نے کہاکہ سوات میں ستر پبلک اور پندرہ پرائیویٹ اداروں میں ملیریا کی روک تھام کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر ان کے خاندان کے کسی فرد میں ملیریا بخار کی علامات ظاہر ہو تو فوراََ قریبی سرکاری ہسپتال،بنیادی مرکز صحت،سول ڈسپینسری اوریا مقررکردہ پرائیویٹ ہسپتال میں مفت خون کے ٹیسٹ کرواکر علاج کیلئے مفت ادویات حاصل کرکے ملیریا سے چھٹکارا پائے جبکہ عوام کو بھی چاہئے کہ وہ ملیریا کی روک تھام کیلئے ہمارے ساتھ تعاؤن کریں۔
596 total views, no views today



