کراچی(این این ائی ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر کی کم سے کم رقم 125 روپے مقرر کی ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ صدقہ فطر اور فدیہ کی کم ازکم مقدار چکی کا آٹا 2 کلو گرام 125روپے فی کس ہے، گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے جب کہ جو کے نصاب سے فطرہ 320روپے اور کھجور کے نصاب سے 1600روپے ہے، کشمش کے نصاب سے 1920روپے اور پنیر کے نصاب سے3540روپے بنتا ہے ۔
829 total views, no views today
Comments



