سوات ، سوات کے بارہ قتل کے ملزمان پھانسی کے منتظر ، مختلف جیلوں میں کئی عرصہ سے قید ہیں، پھانسی کے منتظر کسی بھی قیدی کا تعلق دہشت گردی کیس سے نہیں ہے، ذرائع کے مطابق پھانسی پر عمل درآمد ملک بھرمیں شروع ہوگیا ہے اور اب تک کئی قیدیوں کو پھانسی بھی دی گئی ہے، اسی طرح سوات سے تعلق رکھنے والے بارہ افراد کو بھی مختلف عدالتوں نے پھانسی کی سزا سنارکھی ہے، جس پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکاہے،سوات سے تعلق رکھنے والے یہ قیدی ڈگر جیل اور تیمر گرہ جیل میں قیدہیں۔
واضح رہے کہ ان تمام افراد کو سول عدالتوں نے سزا سنائی ہے اور ان میں سے کسی کو دہشت گردی کے الزام میں نہیں پکڑا گیاہے، ان قیدیوں میں سے بہت سے قیدیوں نے سزاء کیخلاف اپیل بھی دائر کررکھی ہے
391 total views, no views today
Comments


