مینگورہ(سوات نیوز)صحافی ناصرعالم کے گھر میں سیلابی ریلا داخل،گھریلو سامان تباہ ہوگیا،مینگورہ میں شدید بارش اور سیلابی ریلے کی وجہ سے صحافی ناصر عالم جن کا تعلق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ شہاب نگر سے ہے بارش کا پانی ان کے گھر میں بھی داخل ہوا جن کے اہل خانہ نے گھر سے نکل کرجان بچائی ان کے گھر میں پانی کے داخلے کے بعد تمام گھریلو سامان ناکارہ ہوگیا جبکہ کیچڑ کی وجہ سے فرنیچر وغیر ہ بھی تباہ ہوگیا،پانی عین افطاری کے وقت گھر میں داخل ہوا اوراس دوران بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی جس کے باعث اہل خانہ کو گھر سے نکلنے اور محفوظ مقام تک پہنچنے میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے بڑی مشکل سے گھرسے نکل کر بچوں کی جان بچائی،معلوم ہوا ہے کہ علاقہ خواجہ آباد میں نالے کا بند ٹوٹنے سے بارش کا پانی محلہ شہاب نگر میں داخل ہوا جس نے پورے محلے کو لپیٹ میں لے لیا جو نقصان کا سبب بنا،دوسری جانب اہل علاقہ نے حکومت اوردیگر حکام سے یہاں پر نکاسئی آب کے نظام میں بہتری لانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
592 total views, no views today



