سوات(سوات نیوز) سوات کے علاقے مدین کی پہاڑی میں ملنے والے حافظ قران بچے کی ڈیڈ باڈی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اگئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کا سر تیز نوک دار پتھر سے لگا اور اس سے موت واقع ہوگئی ، حافظ قران بچہ احتشام الحق ولد نور الحکیم کی لاش چند دن قبل پہاڑی سے ملی تھی ، جس کے بعد پولیس نے تفیت شروع کردی ،پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت سر تیز دھار پتھر پر لگنے سے ہوئی بچے کی سر پر پتھر لگنے کے نشانات تھے، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے تناظر میں بچہ پہاڑی پتھروں سے کودتے ہوئے پھسلا تھا۔ اس کا سر نوک دار پتھر پر لگا جہاں اب بھی خون موجود ہے۔یوں بچہ جاں بحق ہوا ہے، پولیس کے مطابق اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
1,434 total views, no views today
Comments



