سوات، منگلور کے نواحی علاقہ سیر تلیگرام میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، منگلور پولیس سٹیشن کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقہ مالم جبہ جانے والی سڑک پر سیر تلیگرام کے مقام پر موٹر سائیکل سوار تیزرفتاری کے باعث گر گیا، پولیس کے مطابق اسرار نامی نوجوان موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ تیز رفتار ی کے باعث پیش ایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نوجوان ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا، مرحوم کی نماز جنازہ ابائی علاقہ میں ادا کرکے سپردخاک کیا گیا۔
410 total views, no views today
Comments


