سوات،ارمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے نام سوات میں تقریری مقابلہ، ’’سوات میں امن اور سول سوسائٹی کا کردار‘‘ گزشتہ روز ودودیہ ہال میں منعقد ہوا ، خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ سید ، بونیر سے رکن صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور مہمان خصوصی تھے، جبکہ پاک فوج کے افیسرز کرنل حماد، کرنل کاشف، نے بھی پروگرام میں شرکت کی، تقریری مقابلے میں طلبہ نے امن کے حوالے سے تفصیل سے تقاریر کئے ،
اور ارمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلبہ سے یک جہتی کا اظہار کیا، تقریب میں بونیر ، ملاکنڈ، سوات، چترال اور دیگر اضلاع کے طلبہ کے مابین تقریر ی مقابلہ ہوا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے عائشہ سید ، ڈی ڈی ای او ذوالفقار الملک اور اساتذہ نے کہا کہ وطن عزیز بے شمار قربانیوں کی بدولت حاصل کیا گیا ، اور اب اس میں مستقل اور دیر پا امن کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ سوات حالات میں جہاں پر پاک فوج ، پولیس ، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے اپنے جانوں کے نذرانے دیکر امن کے قیام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا، اورسوات سے تاریخی ہجرت کی اور اپنے گھر بار کو امن کے قیام کیلئے چھوڑا، مقررین نے کہا کہ سوات میں امن اور سول سوسائٹی کے کردار کے موضوع پر جتنی بھی بحث کی جائے کم ہوگی، امن کو سبوتاژ کرنے والوں نے یہاں پر سکولوں کو معاف نہیں کیا، اورا س وجہ سے سوات تعلیمی پسماندگی کی جانب راغب ہوا،اور پاک ارمی نے عوام کے تعاون سے یہاں پر کارروائی کی اورا من قائم کیااور عوام نے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوکر کردار ادا کیا،مقررین نے کہا کہ ارمی پبلک سکول پشاور میں بچوں کی شہادت عظیم المیہ ہے ہم ان بچوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، تقریب کے اخر میں ایم این اے عائشہ سید ، اور پاک فوج کے افیسرز نے تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ اور منتظمین میں سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کئے اس موقع پر محکمہ تعلیم ضلع سوات اور پاک ارمی نے خصوصی انتظامات کئے تھے۔
564 total views, no views today


