سووت(سوات نیوز) سوات کے تحصیل مٹہ میں روڈ ٹریفک حادثہ، 5 افراد زخمی، ریسکیو زرائع کے مطابق سوات مٹہ میلہ ڈاگ سمبٹ کیساتھ ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جن کو فوری طبی امداد کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے دو معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دیدی اور تین دیگر شدید زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا زخمیوں میں 40 سالہ عنایت سکنہ برہ بانڈئ ، 38 سالہ وزیر سکنہ برہ بانڈئ ، 35 سالہ معمبر سکنہ باغ ڈیرئ ، 32 سالہ سیف اللہ سکنہ بازخیلہ اور 5 سالہ یاسین سکنہ بازخیلہ شامل ہیں۔
1,302 total views, no views today
Comments



