سوات(سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف ٹائیگرفورس کا قیام انقلابی قدم ہے ملک کے نوجوان عمران خان کے دست بازو ہیں ٹائیگر فورس کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہے مشکل وقت میں قوم کیلئے وقت نکالنے والے نوجوان ہیروز ہیں ان کیساتھ مکمل تعاون یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدوشریف میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری آختر خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں کورونا وائرس اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئیفضل حکیم خان یوسفزئی نے کہاکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ پوری قوم کی مدد سے ہی جیتی جا سکتی ہے لہذا عوام کو چاہئے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کی واضح کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ نازک صورتحال کے باوجود ٹائیگر فورس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی اور شامل ہوئے ہیں جس پر میں ان کا مشکور ہوں اور ان کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹائیگر فورس کو کہی بھی مسلہ ہو تو وہ فوری طور ان سے رابطہ کریں تاکہ بروقت تمام مسائل کا خاتمہ ہو اور عوام کی بہتر صحت کا تحفظ ہوں۔
890 total views, no views today



