دوحہ:(این این ائی )قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس ستنک زئی نے بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ غداروں کی مدد اور حمایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس ستنک زئی نے کہا کہ نئی دہلی کا افغانستان میں کردار منفی رہا ہے، بھارت مثبت کردار ادا کرے تو افغان طالبان کو کوئی مسئلہ نہیں، وہ بھی مذاکرات کے لیے تیار ہوجائیں گے۔
2,155 total views, no views today
Comments



