پشاور(سوات نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور کے بعد مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخارحسین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اور ان کے بھائی میاں محمد سریر کی موت بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے۔ زاہد خان نے کہا کہ میاں افتخارحسین نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے اور اس وقت وہ قرنطین ہیں۔ بھائی کے جنازے میں شرکت بھی کی لیکن طبعیت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ میاں
1,310 total views, 2 views today
Comments