سوات (سوات نیوز)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال اور صحت کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ وہ اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان تمام صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں موجودہ حکومت دن رات محنت کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ سرکاری محکموں کے افسران عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر صحت کے لئے دن رات کام کریں اور عوام کو ہر جائز سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلہ رکھیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جتنا زیادہ لوگ احتیاط کریں گے اتنا ہی وہ خود کو اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو اس وائرس سے محفوظ رکھ پائیں گے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہم محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سب سے اہم اور بنیادی کردار عوام کو ادا کرنا ہوگا کورونا وائرس کے تدارک کیلئے کیا گیا ہر فیصلہ عوام کے مفاد میں دیا جا رہا ہے۔
122 total views, 2 views today