مینگورہ ، سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 29 دسمبر کو ہوں گے ،ایگزیکٹیو کونسل کے فیصلے کے مطابق سال 2015 کے لئے سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 28 دسمبر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پریس کلب کے آفس سیکرٹری کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں ، کاغذات کی جانچ پڑتال بھی اسی روز کو ہوگی اور اسی روز دوپہر کے2 بجے سے شام 5 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے جبکہ انتخابات کیلئے پولنگ 29 دسمبر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگی ۔
644 total views, no views today
Comments


