سوات،ایس پی اپر سوات نوید خان نے کہا ہے کہ سوات ہوٹلز کی سیکیورٹی اور تمام آنے والے مرد و خواتین کی شناختی کارڈ کی بر وقت چیکنگ اور مشکوک لوگوں کی نشاندہی متعلقہ اداروں اور پولیس کی کرنا ضروری ہے ، ہوٹلز مالکان ہوٹل سیکیورٹی آرڈیننس کے تحت اقدامات اٹھائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ مینگورہ میں ہوٹلز ایسو سی ایشن کے صدرالحاج زاہد خان
اور دیگر ہوٹلز مالکان و پولیس آفیسرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع ڈی ایس پی سٹی یوسف علی خان ، ڈی ایس پی حسین باچا ، ڈی ایس پی مذکر شاہ خان ، ایس ایچ او دیدار غنی ، ایس ایچ او انورخان ، ایس ایچ او رحیم اباد اور دیگر متعلقہ افیسرز نے شرکت کی ، انہوں نے کہا کہ سوات میں دیر پا امن برقرار رکھنے کیلئے ہم سب پر بھاری ذمہ داریاں ہوتی ہیں ، اگر ہم نے ذمہ داریوں کا احساس نہ کیا تو آئندہ کی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریگی ، اس موقع پر امن وامان اور ہوٹلز سیکیورٹی کی حوالے اپنے تجاویز بھی پیش کیءں اور منظور کردہ دس ارڈیننس پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی ، ایس پی نوید خان نے کہا کہ ہوٹلوں میں ہر آنے والے مرد و خواتین کی شناخت ضروری ہونی چاہئیے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکیں ، انہوں نے کہا کہ سوات کے ہوٹلز اہمیت کے حامل ہیں اور یہاں پر بہت سارے لوگ ہوٹلوں میں قیام و طعام کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی چیکنگ بذریعہ ایس ایم ایس نادرا سے کسی بھی کی جاسکتی ہے ، اور اس سے بڑھ کر مقامی سطح پر تصدیق بھی کا جائیگی ، انہوں نے کہا کہ اے ایس آئی سے کم عہدے کے اہلکار ہوٹلز کی چیکنگ نہیں کرسکیں گے ، اور ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ، تاکہ سوات میں قربانیوں کی بدولت قائم کردہ امن دوبارہ خراب نہ ہوسکیں ،
410 total views, 1 views today