سوات(سوات نیوز)سوات کے حسین وادی کالام میں پابندی کے باوجود سیاح اور ممبران اسمبلی پہنچ گئے ، قومی اسمبلی کے رکن سلیم الرحمان اور صوبائی اسمبلی کے رکن وزیر زراعت محب اللہ خان نے کالام کا دورہ کیا
دورہ کالام کے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں،جس میں دونوں ممبران اسمبلی کو دیکھا جاسکتاہے، ان کیساتھ بڑی تعداد میں کارکن بھی موجود ہیں ۔
رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمان اور صوبائی اسمبلی محب اللہ خان کے ترجمانوں کے مطابق کالام میں ایک جرگہ منعقد ہوا تھا جس میں ہمیں بھی مدعو کیا گیا ، جرگہ ختم ہونے کے بعد مقامی لوگوں کے اصرار پر وہاں کھانے کیلئے رک گئے تھے، یہ دورہ نہ تو سیاسی تھا اور نہی اس کا مقصد سیاحت ۔
دوسری جانب مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ سیاحوں پر پابندی ہے جبکہ ممبران اسمبلی کو روکنے والا کوئی نہیں ہے ،
اس دورہ میں ممبران اسمبلی نے سوشل ڈیسٹنس کی بھی خلاف ورزی کی ہے جو تصویر میں نمایاں نظر ارہی ہے ۔
782 total views, 2 views today