سوات (سوات نیوز)محمد نواب ولد محمد عمبر سکنہ بالاسور چپریال کے قاتل کو آلہ تھانہ شہیدانوں وینئی چپریال کے پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کیا تفصیلات کے مطابقمقتول محمد نواب ولد محمد عمبر ساکن بالاسور گھر سے نکل کر جا رہے تھے تو وہاں قابل ولد بختیار ساکن بالاسور خوڑ اور افضل ولد خیبر کے درمیان جھگڑا شروع تھا محمد نواب نے ان کے درمیان خلاصی کرائی، محمد نواب جب واپس گھر آرہے تھے تو مسمی قابل ولد بختیار نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے ایس ڈی پی اُو مٹہ شوکت علی اور ایس ایچ اُو چپریال حیات خان کو جلد از جلد ملزم گرفتار کرنے کا حکم دیا، ایس ایچ اُو اور اُ ن کے ٹیم نے دو گھنٹوں کے اندر اندر قاتل قابل ولد بختیار سکنہ بالاسور چپریال کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ علت 155زیر دفعہ 302تھانہ شہیدانوں وینئی چپریال درج رجسٹرڈ کیا۔
722 total views, 2 views today