مٹہ،گلگت سے تعلق رکھنے والے ا یک شادی شدہ لڑکی مسماۃ ثمران دخترنواز علی سکنہ سکوار گلگت اور محمد حاکیم ولد حضرت بلال سکنہ پڑی گلگت دونوں گھروں سے بھاگ کر نکل گئے۔اور ادھر اُدھر وقت گذارنے کے بعد بالااخر مٹہ کے گاؤں خریڑی میں قیام پذیر تھے۔جو گلگت پولیس کو پو لیس کو مطلوب تھے۔مٹہ پولیس کواطلاع ملنے کے بعد انسپکٹر مومن خان کے قیادت میں پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں کو گرفتار کر لئے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی عمر 17,16سال ہے اور جو پہلے سے شادی شدہ ہیں۔دونوں پر پہلے سے گلگت پولیس تھانہ جو ٹھیال میں ایف آئی آر درج ہے۔جس میں دونوں اشتہاری مجرمان ہیں۔
742 total views, no views today
Comments


