مینگورہ ، سوات پریس کلب وسوات یونین آف جرنلسٹس کے بانی رکن پریس کلب ایگز یکٹیو کونسل کے ممبر اور روز نامہ شمال سوات کے ایگز یکٹیو ایڈیٹر میاں سید عمر ناصح بقضائے الہی انتقال کرگئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج صبح 11بجے کا نجو میں ادا کی جائے گی اور فاتحہ خوانی ان کے رہائش گاہ پر ہوگی ۔ مرحوم سوات میں صحافت کی بانی ارکان میں سے تھے اور صحافتی برادری میں بزرگ تھے ۔ صحافت اورسوات کے عوام کیلئے ان کی لازوال انتھک اور بے شمار کوشش پوشیدہ نہیں ہے ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوگا صحافتی برادری اسے تادیر محسوس کریگی ۔
776 total views, no views today
Comments


