اسلام اباد( سوات نیوز)لاہور ہائیکورٹ کا فیصل خوش آئند ، نیازی اور اس کے چمچوں کو منہ کی کھانا پڑی:انجینئر امیرمقام
دو جون کا نوٹس دے کر 28 مئی کو وارنٹ گرفتاری تیار کرنے سے نیازی اینڈ کمپنی کے سیاسی انتقام کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے
چور نیازی کا نعرہ پاکستان کے ہر گلی کوچے میں لگ رہا ہے، اپنی چوری چھپانے کے لئے سیاسی انتقام کی سینہ زوری کی جارہی ہے
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف 133 دن نیب کے ریمانڈ، عقوبت خانے اور جیل میں وقت گزار چکے ہیں
شہبازشریف، مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں پر ایک روپے کی کرپشن، کک بیک، خزانے کے ناجائز استعمال کا کوئی الزام نہیں لگ سکا
نیازی اینڈکمپنی کے الزامات میں زرا سی بھی سچائی ہوتی تو نیب ریفرنس دائر کرتا؟ ،حمزہ شہباز ایک سال سے قید میں ہے لیکن کوئی ریفرنس اب تک دائر نہیں ہوا
شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیاگیا لیکن کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوسکا
بی آر ٹی کیس میں سٹے آرڈر اور تاریخ پہ تاریخ لی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ بی آر ٹی کی شفافیت پر سوال کررہی ہے
الیکشن کمشن میں نیازی کے 23 خفیہ اکاونٹس سٹیٹ بنک کے حکم پر جمع ہونے والے ریکارڈ سے برآمد ہوچکے ہیں
اربوں روپے فارن فنڈنگ کیس سے نیازی کی چوری پکڑی جاچکی ہے
300 ارب کی چینی چوری کا سکینڈل پکڑا جاچکا ہے لیکن نیازی اور اس کا خرچہ چلانے والوں کو اب تک کسی نے پوچھا تک نہیں
نوازشریف، شہبازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ملک وقوم کی خدمت کی سزا دینے والوں کو عنقریب قوم سزا دے گی
پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام کا بیان
پشاور ( ) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیرمقام نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی اور اس کے چمچوں کو منہ کی کھانا پڑی، دو جون کا نوٹس دے کر 28 مئی کو وارنٹ گرفتاری تیار کرنے سے نیازی اینڈ کمپنی کے سیاسی انتقام کا بھانڈہ پھوٹ چکا ہے۔ چور نیازی کا نعرہ پاکستان کے ہر گلی کوچے میں لگ رہا ہے،، اپنی چوری چھپانے کے لئے سیاسی انتقام کی سینہ زوری کی جارہی ہے۔ بدھ کو بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف 133 دن نیب کے ریمانڈ، عقوبت خانے اور جیل میں وقت گزار چکے ہیں۔ اڑھائی سال گزرنے کے باوجود شہبازشریف، مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں پر ایک روپے کی کرپشن، کک بیک، سرکاری خزانے کے غلط یا ناجائز استعمال کا کوئی الزام نہیں لگ سکا۔ انہوں نے کہاکہ نیازی اینڈکمپنی کے الزامات میں زرا سی بھی سچائی ہوتی تو نیب ریفرنس دائر کرتا؟ حمزہ شہباز ایک سال سے قید میں ہے لیکن کوئی ریفرنس اب تک دائر نہیں ہوا۔ شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیاگیا لیکن کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہاکہ دوسری طرف بی آر ٹی کیس میں سٹے آرڈر اور تاریخ پہ تاریخ لی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ بی آر ٹی کی شفافیت پر سوال کررہی ہے۔ الیکشن کمشن میں نیازی کے 23 خفیہ اکاونٹس سٹیٹ بنک کے حکم پر جمع ہونے والے ریکارڈ سے برآمد ہوچکے ہیں۔ اربوں روپے فارن فنڈنگ کیس سے نیازی کی چوری پکڑی جاچکی ہے۔ 300 ارب کی چینی چوری کا سکینڈل پکڑا جاچکا ہے لیکن نیازی اور اس کا خرچہ چلانے والوں کو اب تک کسی نے پوچھا تک نہیں۔ امیر مقام نے کہاکہ نوازشریف، شہبازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ملک وقوم کی خدمت کی سزا دینے والوں کو عنقریب قوم سزا دے گی۔ قوم نے جھوٹ بولنے والے چوروں کو دیکھ لیا ہے۔ نیازی کی چوری اور سینہ زوری قوم کے سامنے آچکی ہے۔ نیازی نہیں چاہتا کہ قوم کو سچ معلوم ہو۔ اس لئے جھوٹ کی حکومت سچ بولنے والوں کو گرفتار کرتی ہے اور انہیں جیلوں میں ڈالتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹ کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے اور انشاءاللہ حق اور سچ کی فتح ہوگی۔
٭٭٭٭٭
796 total views, no views today



