سوات(سوات نیوز)صوبائی حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے تحت ہوٹل انڈسٹری کو کھولنے کے باوجود سیاح سوات انے سے کترانے لگے ہیں ، اور اس کی وجہ پٹرول کی قلت ہے ۔
سوات میں گزشتہ ایک ہفتہ سے پٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، کسی بھی پٹرول پمپ میں پٹرول نہیں ملتی ، اگر غلطی سے کسی پٹرول پمپ تک پٹرول پہنچ جاتی ہے تو ایک پمپ کو اٹھ اٹھ قطاریں گاڑیوں کی لگ جاتی ہے اور چار سے پانچ گھنٹے تک پٹرول کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے ۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ اگر پٹرول دستیاب نہ ہوتو سوات کیسے جایا جائے ، یہ ایک سوال ہے جو سیاح حکومت سےپوچھ رہی ہے۔
800 total views, 2 views today
Comments