اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کو قلیل المدتی اور طویل المدت منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے توانائی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے وزیراعظم کو توانائی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ گزشتہ 5 سال کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ توانائی کے تمام منصوبوں میں رکاوٹیں دورکرتے ہوئے مقررہ وقت میں مکمل کئے جائیں اوربجلی کی کم قیمت پیداوار کے اقدامات تیزکرتے ہوئے سستی بجلی پیدا کی جائے تاکہ عام آدمی کی پہنچ ممکن بنائی جاسکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے اورسرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔
350 total views, no views today


