مینگورہ(سوات نیوز)قومی وطن پارٹی کا اجلاس،ضلعی کابینہ کی شرکت،سابق کونسلر درجنوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے،گذشتہ روز پارٹی کے ضلعی چیئرمین شیربہادرزادہ خان کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ضلعی کابینہ کے اراکین اورکارکنوں نے شرکت کی،اس موقع پر سابق کونسلرشوکت علی اورانوراقبال عرف بالے عیسیٰ خیل نے درجنوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین شیر بہادرزادہ خان نے کہاکہ شوکت علی،انوراقبال اور ان کے دیگر ساتھی اس سے قبل بھی ہماری پارٹی میں تھے جن کی پارٹی کیلئے نمایاں خدمات ہیں تاہم کچھ عرصہ سے ان کی جانب سے پارٹی کیلئے سرگرمیاں ختم ہوگئی تھیں جنہیں اب ہم نے ایک بار پھر منالیا ہے اور آج کے بعد وہ بدستور پارٹی کے استحکام کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کا رلائیں گے،انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے اور ہم سب مل کر عوامی خدمت اور ان کے مسائل ومشکلات کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔
748 total views, no views today



