سوات(سوات نیوز)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اور سینیٹر مشتاق احمد نے وزیراعلیٰ محمود خان کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنا کا اعلان کردیا
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اوورسز پاکستانیوں کو لانے میں مکمل طور پرناکام ہوئی ہے، خلیج میں تقریبا 47 لاکھ مسافر اور پختون رہتے ہیں ان کے مسائل حل کرنے اور باعزت وطن واپسی میں پی ٹی ائی حکومت سنجیدہ نہیں ہے ،
مشتاق احمد نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے جماعت اسلامی گیارہ جون کو وزیر اعلیٰ کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنا دے گی ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اوورسیز پاکستانیوں کو لانے کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کریں۔
916 total views, no views today
Comments



