کبل ، تحصیل کبل اے این پی کو شدید دھچکا گل جبہ کے سرگرم سیاسی شخصیات اقبال خان ، فضل معبود ، امیر زمان خان ، محمد سید خان ، عبدالرحمن ، گل رشید ، مسعود سمیت درجنوں افراد نے خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ، اس حوالے سے گل جبہ میں شمولیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں قومی وطن پارٹی سوات کے چیئرمین شیر بہادر زادہ خان ، صوبائی رہنما امجد خان ، پی کے 82 صدر ریاض خان ، پی کے 83 صدر سجاد خان سمیت ظفر جلیل ، محمد عالم ، دلدار شاہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین شیربہادر زادہ خان نے کہا کہ اسلام ، قومیت اور تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے اقتدار میں آنے کے بعد عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ذاتی مفادات اور عیش وعشرت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے ملک وقوم مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے بھاری مینڈیٹ لینے والے ممبران اسمبلی نے الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے ناچ گانوں اور دھرنوں کو ترجیح دے کر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ، انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کو دھرنا ختم کرنے کے بجائے مستعفی ہونا جانا چاہئے کیونکہ KPK میں تبدیلی کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی ، عمران خان کے غیر جمہوری طور پر وزیراعظم بننے کے احمقانہ خواب نے قوم کو حیران کردیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ قومی وطن پارٹی غریب عوام کے امنگوں کی ترجمان پارٹی ہے جبکہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ واحد عوامی لیڈر ہیں جنہوں نے کشیدہ حالات کے دوران نام نہاد سیاسی لیڈروں کی طرح گوشہ نشینی کی بجائے عوام کے درمیان رہنے کو ترجیح دی جس کی وجہ سے لوگ دھڑا دھڑ قومی وطن پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں ، انہوں نے یقین دلایا کہ آنے والا دور قومی وطن پارٹی کا ہے ، اقتدار میں آنے کے بعد عوامی حکومت قائم کرکے جملہ عوامی مسائل حل کریں گے ، لہٰذا آئندہ الیکشن میں جذبات کے بجائے سوچ سمجھ کر قومی وطن پارٹی کے حق میں ووٹ استعمال کریں تاکہ پرامن اور خوشحال پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنایا جاسکے ، انہوں نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
1,034 total views, no views today


