مینگورہ(ناصرعالم سے)قومی وطن پارٹی سوات کے سینئر وائس چیئرمین ملک عمران خان نے کہاہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب مختلف مسائل نے سر اٹھا کر عوام کا جینا محال کردیا ہے،یہ صورتحال مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی مشکلات کا سبب بن گئی ہے جو اس وقت بیرون ممالک میں بے یارو مددگار پڑے ہیں مگر حکومت ان کے مسائل کے حل کیلئے کسی قسم کا اقدام نہیں اٹھارہی ہے،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی سخت اورکٹھن حالات سے گزررہے ہیں مگر دوسری جانب حکمران تماشا دیکھ رہے ہیں،اس کے علاوہ یہاں پر لاک ڈاؤن،پٹرول اورآٹے کی قلت سمیت خودساختہ مہنگائی اور من پسند نرخوں کی وجہ سے لوگوں کا جنیا محال ہوگیا ہے،کاروبار ختم ہوگیا،گاڑیوں کا پہیہ رک گیا،محنت کش اور مزدورکار طبقہ بے روزگار ہوگیا جبکہ سفیدپوش طبقہ ذہنی کشمکش اور کرب میں مبتلا ہوگیا ہے ان مشکلات کی شکل میں عوام نے حکومت کی تبدیلی دیکھ لی جو اس وقت موجودہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں،حکمرانوں نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کی بجائے ان سے رہی سہی سہولیات بھی چھین لی گئیں جس کے نتیجے میں عوامی مشکلات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوا اور وہ اس وقت دو وقت کی روٹی کو ترستے نظر آرہے ہیں،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کو ہرسطح پر مایوس کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کا حکمرانوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے،انہوں نے کہاکہ عہدوں کے بغیر بھی قومی وطن پارٹی کے قائدین اور کارکن عوامی خدمت میں مصروف ہیں اور وہ اس کڑی وقت میں عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
818 total views, 2 views today