مینگورہ،آر پی او ملاکنڈ ریجن عبداللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ڈویژن بھر کے اضلا ع سوات ، بونیر ، شانگلہ ، دیر لوئر ، دیر اپر اور چترال کے ڈی پی اوز نے ایک ہفتہ کے دوران مختلف مقامات میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے کافی ساری ریکوری کرلی ہے جس میں چھاپہ زنی 133 ، مجرمان اشتہاری 65 مشتبہہ گان 120 ، کلاشنکوف 23،رائفل 20 ،بندوق70 ، پستول 92 ،چارجر161 کارتوس 8942 ، بارود 10 کلوگرام ، ڈیٹونیٹر 1،ہینڈ گرنیڈ2 ، سیفٹی فیوز45 ارپی جی سیون شیل2 ، سلپران20، چرس 47کلوگرام، ہیروئین500گرام ، افیوم 1 کلوگرام، شراب 83لیٹر برامد کرکے تمام ملزمان کو جیل بجھوائے گئے ہیں ،
اسی طرح ارپی او صاحب کے ہدایت پر ایک بھتہ خور کے گرفتاری کیلئے ایس ایچ او چارباغ اور ایس ایچ او ڈی ٹی سی نے نفری پولیس کو ترتیب دیتے ہوئے ملزم دولت خان ولد سید امیر اکبر سکنہ پانڑ رقم بھتہ خوری مبلغ تین لاکھ روپے وصول کرتے وقت گرفتار کیا ، ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 6 مورخہ 27-12-014 جرم 7-ATA,34,506,387 رجسٹر کیا ، ملزم کو مذید انٹاروگیٹ کیا جارہا ہے ، کاروائی میں شریک پولیس افسران کو آرپی او ملاکنڈ ریجن عبداللہ خان نے نقد انعامات سے نوازااور انہوں نے ڈویژن کے بھر کے اڈی پی اوز کواس قسم کے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی زمزید تیز کیا جائے تاکہ تاکہ اس قسم کے جرائم پھر کبھی نمایا نہ جائے ، انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں کیونکہ ہم عوام کے خادم ہیں اور ان کی خدمت کیلئے دن رات تیار ہے ۔
318 total views, no views today


