سوات(سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے دورہ شانگلہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کے ترقی کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائینگے اور ملاکنڈ ڈویژن میں ترقیاتی فنڈز کے منصفانہ تقسیم سے شانگلہ سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں تعلیم، صحت سمیت تمام شعبوں میں ریکارڈ ترقیاتی اصلاحات اور کام کرینگے انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع کیطرح شانگلہ بھی ترقی کریگا کیونکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا خصوصی توجہ شانگلہ پر ہے ان علاقوں کے فلاح وبہبود کیلئے وہ خصوصی طور پر عوام دوست اقدامات اور اصلاحات کررہے ہیں شانگلہ کے کارکنوں کوہر فورم پر عزت اور نمائندگی دی جائے گی کیونکہ اپ مشکل ترین وقت میں چٹان کی طرح پارٹی کیساتھ کھڑے رہے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں پارٹی کی تمام فیصلے کارکنوں کے مشاورت سے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ خدمت خلق میری زندگی کا حقیقی مشن ہے زندگی کی ہرسانس خدمت انسانیت کیلئے وقف کر رکھی ہے جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کے قیادت میں کورونا وائرس کو شکست دیں گے عمران خان کی وژن اور نظریے کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے شانگلہ کے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام سرکاری محکمے دن رات کام کررہی ہے عوام حکومت کی واضح کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں جبکہ انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں انہوں نے کہا کہ شانگلہ کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اور منصوبے شروع کیے گئے ہیں ماضی میں شانگلہ کی ترقی کے لیے یہاں پر باریاں لینے والوں نے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے شانگلہ کے لوگوں میں محرومیاں ہیں انہوں نے کہا کہ شانگلہ کو ترقیاتی ضلعوں کے برابر لانا اور یہاں کی تمام محرومیوں کا خاتمہ ان کا اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے وہ اپنی تمام کوششیں ہر فورم پر جاری رکھیں گے بعد ازاں فضل حکیم خان نے پی ٹی آئی کابینہ اور کارکنوں سے ملاقات کی اس موقع پر فضل حکیم خان نے فضل حکیم خان یوسفزئی نے پی ٹی آئی کے ضلع شانگلہ کے کابینہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کے تمام تحصیلوں کے پارٹی کی تنظیم سازی میں کارکنوں سے پارٹی سے اور عمران خان سے محبت کرنے والے اور نظریاتی کارکنوں کو اہمیت دیں اور میرٹ پر تنظیمی کام کو آگے بڑھائیں جائے یاد رہے کہ ہفتہ کے روز پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم خان یوسفزئی نے صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی کے ہمراہ بیلا والئے یو سی پیر خانہ بی ایچ یو کا افتتاح کیا اور مختلف علاقوں میں کارکنوں سے ملاقاتیں کی۔؎
1,208 total views, no views today



