سوات(سوات نیوز)ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کے ہدایت پر انٹی کارلفٹنگ سیل سوات کے انچارج اے ایس آئی آیاز اور اُن کے ٹیم نے کارلفٹران اور انکی سہولت کاروں کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے بذریعہ وہیکل ویری فیکشن سسٹم متعدد چورہ شدہ، ٹمپر شدہ گاڑیاں برآمد کی۔ برآمد شدہ گاڑیوں میں تھانہ تیمر گرہ اور تھانہ رحیم آباد سے سال 2018میں سرقہ شدہ موٹر کار Gکرولا بھی شامل ہیں جبکہ دیگر گاڑیاں پاکستان کے مختلف علاقوں سے سرقہ شدہ ہے۔
دوران چیکنگ متعدد ٹیمپر شدہ گاڑیاں بھی برآمد کئے ہیں جس کو ٹیمپرنگ کے متعلق اصل ملزمان تک رسائی کیلئے تھانہ کانجو، تھانہ رحیم آباد، تھانہ بنٹر، تھانہ مینگورہ، تھانہ غالیگے کے حوالے کرکے باقاعدہ انکوائریاں شروع کی۔
ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے تمام ایس ڈی پی اُوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں کار لفٹران، سہولت کاروں کا کوئی جگہ نہیں اُن کے خلاف کاروائی مزید کرکے اُن کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
1,006 total views, no views today



