سوات ،ایف ایچ اے انجینئر کی زیادتی ساٹھ افراد کے گھروں کو مسمار کردیا، متاثرین کاسخت احتجاج اور عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے علاقے شموزو میں روڈ کی تعمیر پر ڈیڈو ر ، جرندوتنگے میں ایف ایچ اے کے خودساختہ کاروائی تین سوپچاس فٹ دیوار اور اس کے ساتھ ملحقہ غریب مزارعوں کے گھروں کو مسمار کردیاگیا، مقامی متاثرین سید علی، ریاض، ارشد ، شفیق نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ ایف ایچ اے قانون کے مطابق ان کے آبادی سڑک میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں تھی مگر ایف ایچ اے کے انجینئر نے بغیر کسی قانون نوٹس کے ان کے جائیدا د کو سرکاری سڑک میں شامل کردیا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ انجینئر خان باچا نے دوسرے جانب جائیداد والے بااثر افرادسے رشوت لے کر ان کی آبادی کو مسمار کردیا جبکہ دوسرے جانب سڑک کے لئے کھلی جگہ موجود ہے ، اس وجہ سے ساٹھ کے قریب ان کے مزارعے بے گھرہوگے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ عدالت بھی جائینگے اور ایف ایچ اے انجینئر کے خلاف احتجاج بھی کرینگے ، انہوں نے اعلی حکام سے فوری طورپر مداخلت اور انصاف کی اپیل کی ہے ۔
730 total views, no views today


