سوات(سوات نیوز)سوات کے مختلف علاقوں میں کورونا نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی سمارٹ لاک ڈان کے تحت سوات میں گیارہ یونین کونسل سیل کردئیے گئے جس میں لوگوں نقل و حرکت پر پابندی ہوگی
ڈپٹی کمشنر کی مطابق یونین کونسلز مدین، گوالیری, خڑیڑئی، اوڈیگرام، رنگ محلہ ، لنڈیکس، قمبر، سیدو شریف, بریکوٹ غربی, کوٹہ شرقی اور کوزہ بانڈئی سیل کردیئے گئے جبکہ سیل اور متاثرہ علاقوں کو ضلعی انتظامیہ راشن پہنچانے کی ذمہ داری اٹھاینگے,
اب تک ضلع بھر کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1841 ہیں جبکہ مجموعی طور پر کورونا سے جانبحق افراد کی تعداد 72 ہیں
ضلع سوات پاکستان میں کورونا سے متاثرہ اضلاع میں دسویں نمبر پر اگیا جبکہ خیبر پختونخواہ میں کورونا سے متاثرہ اضلاع کے اعتبار سے پشاور کے بعد دوسرے نمبر پر قرار پایا
834 total views, no views today



