بریکوٹ،محکمہ واپڈا کی طرف سردیوں کے موسم میں بریکوٹ فیڈرون پر 12گھنٹوں سے زیادہ لوڈشیڈنگ اور زائد بلز کی فراہمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔بروقت بلز کی ادائیگی اور زیادہ لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے ۔واپڈا کے اس عمل پر عوام حیر ان و پریشان آخر یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا ۔حکومتی نمائندے اور واپڈاکے اعلیٰ حکام خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔بجلی صارفین بلوں کی کمی کے لئے محکمہ واپڈا کے طواف کرنے لگے جس کی وجہ سے وہ انتہائی اذیت اور پریشانی میں مبتلا ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بریکوٹ فیڈر ون جو کہ علاقہ موسیٰ خیل کے درجنوں دیہاتوں کے علاوہ بریکوٹ کے مضافاتی علاقوں پر مشتمل ہے ۔یہاں کے صارفین کے ماہ بلز کی اوسطً ادائیگی بہتر ہے مگر پھر بھی محکمہ واپڈا کی طرف سے 12سے زائد لوڈشیڈنگ کا ظالمانہ سلسلہ جاری ہے جس پر یہاں کے عوام میں شدید بے چینی پھیل رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس فیڈر پر چوری نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ بلز کی ماہانہ ادائیگی بروقت ہو تی ہے ۔اسکے علاوہ محکمہ واپڈانے علاقہ کوٹہ کے متعددزرعی ٹیوب ویل کے مالکان سجاد خان ،سعادت خان، محمدطاہر خان ،خورشید علی خان ،ارشد خان کے علاوہ دیگر پر ہزاروں روپے کے بلز ارسال کردئیے گئے ہیں جبکہ مذکورہ زرعی ٹیوب ویلز موسم سرما کی وجہ سے آبپاشی نہ ہونے سے بند پڑے ہیں ۔محکمہ واپڈا کے اس اقدام سے ایک طرف زراعت کے تباہی کا سبب بن رہے ہیں جبکہ دوسری طرف بلز کے تصیحح میں بھی ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں ۔اسی طر ح گھریلوں صارفین پر بھی زائد بلز کی ادائیگی کے باعث ان کے مشکلات میں اضافہ ہوتا جار ہا ہے ۔یہاں کے سماجی حلقوں نے موجودہ حکومت اور واپڈا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہمارے ساتھ ظلم و ناانصافی کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے ۔
296 total views, 1 views today