سوات(سوات نیوز)سوات کے سیاحتی علاقہ وادی پیوچار میں دوسو سالہ پرانا مسجد اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں، اس مسجد کو دہشت گردی کےدوران بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔
دہشت گردی کے دوران عسکریت پسندوں کے ہیڈ کوارٹر وادی پیوچار تھا، جہاں بڑے بڑے عسکریت پسند کمانڈر موجود تھے، اس وادی کے پہاڑی پر دو سو سال پہلے یہاں اباد لوگوں نے ایک بڑی جامع مسجد بنائی تھی ، جس کو انتہائی خوبصورت انداز میں تعمیرکرایا گیا تھا، اس مسجد کی چھت تیز ہواوں اور بارشوں کی وجہ سے خراب ہوگئی تھی جس کو سیکورٹی فورسز نے دوبارہ ٹین سے تعمیر کی ہے۔
مسجد کو بڑی بڑی لکڑی کے ستونوں سے سہارا دیا گیا ہے، اور ان لکڑیوں پر خوبصورت نقش ونگار بھی کی گئی ہے ۔ محراب کے قریب بڑے بڑے ستونوں میں الماریاں بھی بنائی گئی ہیں جہاں پر قران پاک رکھے جاتے ہیں، دروازوں اور کھڑکیوں پر انتہائی مہارت سے کندہ کاری کی گئی ہے جو اپنی مثال اپ ہے ۔
اس مسجد کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دور دور سے دکھائی دے رہی ہے، جب بھی لوگ اس کے بڑے بڑے ستونوں کو دیکھتےہیں تو ورطہ حیرت میں ڈؤب جاتے ہیں اور اج سے دو سو سال قبل کی اس مسجد کو تعمیر کرانے والوں کو داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔
مسجد کی تاریخ کے حوالے سے ایک کتبہ بھی محراب کے قریب پڑا ہے ، جہاں پر مسجد کی تعمیر کے حوالے معلومات درج ہیں، جب لوگ وہاں جاتے ہیں تو اس کتبہ کو ضرور دیکھتے ہیں ۔
1,778 total views, 2 views today