سوات(سوات نیوز) سوات کے حسین وادی میاندم میں اب تک کورونا کے 21کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق وبائی امراض کورونا وائرس سے میاندم بھی متاثر ہواہے ۔ اس لئے پی ٹی ڈی سی میاندم کو ائسولیشن سنٹر ڈکلئر کردیاگیا تھا تاہم حکومتی احکامات کے باوجود ہوٹل انتظامیہ نے ہوٹل کو سیاحوں کیلئے کھول دیا یے اور کسی قسم کے ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جارہا۔ جس کی وجہ اب دوبارہ خدشہ پیدا ہوگیا یے کہ میاندم میں کورونا مرض دوبارہ پھیل جائے اس حوالے سے جب ہوٹل انتظامیہ سے بات کی گئی تو انتظامیہ نے کہا کہ ہماری مرضی یے میڈیا جو کرسکتایے کرلیں ۔ انتظامیہ پی ٹی ڈی سی نے سیاحوں کو کمرے دینے اور ان کو سارے سہولیات دینے کا اعلان بھی کیا گیا ۔ جو انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی یے ۔ اب دیکھتے ہیں حکومت انتظامیہ کیخلاف کیا ایکشن لیتی ہے۔
سوات ۔ائسولیشن سنٹر پی ٹی ڈی سی ہوٹل میاندم سیاحوں سے بھر گیا
سوات۔ ہوٹل انتظامیہ کورونا وائرس کی پھیلاو کا سبب بننے لگا
سوات۔ڈی سی سوات اور محکمہ صحت پر سوالیہ نشان ؟؟
سوات۔ قرنطینہ سنٹر قرار دینے والے ہوٹل میں سیاحوں کی امد جاری
سوات۔ ہوٹل انتظامیہ اور چوکیدار سیاحوں کی انٹری میں ملوث
سوات۔ ڈپٹی کمشنر سوات اور محکمہ صحت نے مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے
سوات، میاندم کے علاقے میں 21 کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں/محکمہ صحت سوات
995 total views, no views today



