سوات(سوات نیوز)ڈپٹی ڈائریکٹر خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی محمد اسد قاسم کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی خان نے فوڈ سیفٹی افسران فرمان علی اور شہاب خان کے ہمراہ تحصیل بابوزئی میں گوشت، مچھلی اور چکن سے وابستہ مختلف کاروبار کی انسپکشن کی جس کے لئے خصوصی ہدایت نامے پہلی ہی سے جاری کئے گئے ہیں فوڈ اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق تمام دکانوں کو ہدایات دی گئی اور مقررہ وقت کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ اس کے برعکس صاف اور معیاری کاروبار کرنے والوں کو تعریفی سند کا اجراء کیا جائے گا۔
718 total views, 2 views today
Comments