سوات (سوات نیوز) سوات یونین آف جرنلسٹس کا24 نیوز کی لائسنس منسوخی پر سوات پریس کلب میں مظاہرہ، لائسنس منسوخی معاشی قتل قرار، حکومت مخالف اور پیمرا چئیرمین کے یکطرفہ فیصلہ کیخلاف نعرہ بازی بھی کی گئی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سوات پریس کلب کے چیف آرگنائزر غھام فاروق، چئیرمین شہزاد عالم سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی خان اور 24 نیوز کے نمائندے سبحان اللہ نے کہا کہ لائسنس منسوخی صحافیوں کا معاشی قتل ہے شعبہ پہلے سے کرائسز کا شکار ہے جس کے وجہ سے سینکڑوں صحافی بے روزگار ہوچکے ہیں اور مزیدایسے اقدامات سے صحافیوں کی روزگار ختم ہونے کا خدشہ ہے حکومت فلاح و بہبود اور مسائل کے حل پر توجہ دیں،
996 total views, no views today
Comments



