سوات(سوات نیوز)سوات کے سیاحتی علاقون کالام اتروڑ کے رہائشی لوگوں اور سیاحوں نے مدین پل کے قریب ضلعی انتظامیہ پولیس اور ڈی سی ، اے سی بحرین کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین میں سابقہ ایم پی اے سید جعفرشاہ بھی موجود تھے، سیاحوں اور مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی سوات کالام جانے کیلئے کیوں اجازت نہین دے رہے ہیں، صوبہ خیبرپختونخوا کے دیگر سیاحتی علاقے کھلے جبکہ کالام بند ہے ۔
کالام کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مدین پل کے قریب پولیس چیک پوسٹ کی وجہ سے کالام کے رہائشی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، کالام کےرہائشیوں کا کہنا ہے کہ کالام کے رہائشیوں کواپنے علاقوں تک جانے کیلئے پل صراط سے گزرنا پڑتا ہے ۔ کالام کے رہائشیوں نے کہا کہ پولیس چک پوسٹ فوری طور پر ختم کی جائے تاکہ لوگ سکون کی سانس لیں سکیں ۔
893 total views, 2 views today