سوات(سوات نیوز) ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ اُوچارباغ آیاز خان اور ان کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شاہ زیب ولد کمال زیب ساکن ملالے دکوڑک کے قبضہ سے 1004گرام چرس اور ملزم شرافت علی ولد شیر بہادر ساکن ملالے دکوڑک کے قبضہ سے 1014گرام چرس برامد کرکے ملزمان کیخلاف بمقدمہ علت,879,880،جرم 9DKPCNSA میں ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کی اسی طرح ایس ایچ اُوبنڑ زاہد خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد علی ولد علی بخش سکنہ بنڑ کے قبضصہ سے 571گرام ہیروین برامد کی ملزم کے خلاف جرم9CKPCNSAدرج درجسٹرڈ کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ایس ایچ اُو رحیم آباد گل شید خان نے دوران سرچ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارمان ولد گل فراز سکنہ کبل کے قبضے سے 350گرام ہیروئین اور 201گرام آئس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ علت 611جرم 9CCNSA, 11-CNSAKPKتھانہ رحیم آباد درج درجسٹرڈ کیا۔
1,396 total views, no views today



