مدین، مدین کے عوام کا پی ٹی سی ایل اور ڈی ایس ایل ،اور موبائل 3جی نیٹ کے حصول کے لئے احتجاجی مظاہرہ ،تفصیلات کے مطابق مدین بازار میں مدین کے عوام اور خصو صا نوجوان طبقہ کے لوگوں کا ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مسروراحمد،بخت شیروان،غفور احمد،افتاب احمد اور دیگرنے کہاکہ دوہزار دس کے سیلاب کے بعد مدین کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے چار سال گزرنے کے باوجود مدین میں پی ٹی سی ایلِ ڈی ایس ایل اور اب موبائل 3Gنیٹٹ بحال نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے کاروباری طبقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مدین میں نیٹ نہ ہو نے کے برابر ہے احتجاجی مظاہرے میں کہاگیا کہ جلد از جلد مدین میں پی ٹی سی ایل اور 3Gنیٹ بحال کیا جائے بصورت دیگر اس سے بھی سخت احتجاج کیا جائے گا
796 total views, no views today
Comments


