مینگورہ(ناصرعالم)چیف سیکرٹری نے بہتر اور نمایاں کارکردگی پر سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوا ن ڈاکٹر ارشدجمال کو خراج تحسین پیش کرکے انہیں تعریفی سند سے نوازا،موصوف نے کرونا صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پرکرونا کے حوالے سے اپ ڈیٹ پیش کی،ضلعی حکام نے بھی ڈاکٹر ارشدجمال کی کارکردگی کی تعریف کی،سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ڈاکٹر ارشدجمال نے ڈیٹا منیجر(فوکل پرسن) کی حیثیت سے کرونا کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ حکام کو اپ ڈیٹ کیا جبکہ اسی طرح کرونا حالات کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے محفوظ کیا اورحکام کو لمحہ بہ لمحہ کے حالات سے آگاہ کرتے ہوئے بہتر اندازمیں فرائض منصبی اداکئے جس پر چیف سیکرٹری نے ان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے بھی ان کی کارکردگی کو سراہا،اس حوالے ڈاکٹر ارشدجمال جو معروف معالج ڈاکٹر انورجمال کے چھوٹے بھائی ہیں نے میڈیا کو بتایا کہ جو کام اخلاص اور ذمہ داری کے ساتھ کیا جائے وہ ضرور کامیابی کے ساتھ پائی تکمیل تک پہنچتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد اور فرض دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اوراس مقصد کے حصول کیلئے دستیاب وسائل کے ساتھ ساتھ تمام تر صلاحیتیں بھی بروئے کار لارہے ہیں۔
934 total views, 2 views today